14

سنی لیون یا سنی دیول؟ انتخابی نتائج دیکھ کربھارتی اینکرجذباتی ہوگیا

بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے، فتح ملی تو بھارتی ٹی وی چینل پرمودی کی الیکشن مہم چلانے والے ارناب گوسوامی اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور سنی دیول کو سنی لیون بنا ڈالا۔

بھارتی ٹی وی چینلز کے جذباتی اینکرز میں ارناب گوسوامی کا نام سرفہرست لیا جاتا ہے، ٹی وی پرزور و شور سے مودی کی الیکشن مہم چلا نے والے ارنب پر انتخابی نتائج دیکھ کر جذبات اس قدر غالب آئے کہ فاتح امیدواراداکار سنی دیول کی جگہ سنی لیون کا نام لینے لگے۔

ٹی وی میزبان کی اس حرکت پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا، ارناب گوسوامی کی اس غلطی نے یہ سوال بھی جنم دیا کہ گرداس پور سے سنی لیون جیتی ہیں یا سنی دیول۔

سونے پر سہاگا اداکارہ نے بھی معاملے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ٹویٹ کرکے پوچھ لیا کہ میں نے کتنے ووٹ لیے ہیں؟۔

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں