16

برطانوی وزیراعظم تھریسامے مستعفی

 

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔ تھریسامے کو بریگزٹ معاہدے کی ناکامی پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے لیے یہ شدید دکھ کی بات ہے اور رہے گی کہ وہ بریگزیٹ معاہدے پر عمل درآمد نہ کرواسکیں۔

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں