11

ملتان میں گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

ملتان میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی کھلے عام فروخت سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔ 24 گھنٹوں میں 300 بچوں سمیت 500 مریض رپورٹ ہوئے۔

ملتان میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری ہے اور شہر میں گیسٹرو پھیلنے لگا۔ چلڈرن اسپتال میں 300،نشتراسپتال میں 150 اور سول اسپتال میں 50 مریض لائے گئے۔

نشتراسپتال انتظامیہ نے گیسٹرو کے لیے الگ وارڈ قائم کردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بازار کی اشیاء کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ شہری تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں اور جوس کا استعمال زیادہ کریں، گیسٹرو سے بچاؤ کے لئے شہری حفظان صحت کے اصولوں کو اپنائیں۔

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں