12

ایڈز سے بچاؤ کے لیےاقدامات،عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پاکستان آئے گی

رتوڈیرو میں ایڈز پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی درخواست عالمی ادارہ صحت نے قبول کرلی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایڈز کی تشخیصی کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے ایڈزماہرین کی خصوصی ٹیم پاکستان بھجوائی جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ماہرین بھجوانے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی  10 رکنی ٹیم 28 مئی کو کراچی پہنچے گی۔

پاکستان نے عالمی ادارہ صحت کو ایڈز سے بچاؤ کے ماہرین بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

 

 

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں