15

میں شاہ رخ اور عامر خان سے زیادہ حسِ مزاح رکھتا ہوں، سلمان خان

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان سے زیادہ حسِ مزاح رکھتے ہیں۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے سلمان  اور کترینہ  نے ایک چینل کو انٹرویو بھی دیا جہاں سلمان خان سے میزبان کی جانب سے کچھ مزاحیہ قسم کے سوالات بھی کئے گئے جن کے دونوں اداکاروں نے دلچسپ انداز میں جواب دیئے۔

سلمان خان نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں شاہ رخ خان اور عامر خان سے زیادہ حسِ مزاح رکھتا ہوں، پھر میزبان نے شاہ رخ اور عامر میں سے کسی ایک کے بارے میں حسِ مزاح رکھنے کا پوچھا جس پر سلمان خان نے فوری شاہ رخ خان کا نام لیا۔

The post میں شاہ رخ اور عامر خان سے زیادہ حسِ مزاح رکھتا ہوں، سلمان خان appeared first on ایکسپریس اردو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں