16

کبیروالا میں ٹریلر نے 3 بچوں سمیت 5 افراد کو کچل دیا

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے، پولیس ذرائع.  فوٹوفائل

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے، پولیس ذرائع. فوٹوفائل

کبیروالہ، خانیوال: عبدالحکیم دین پور روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو کچل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کبیروالا کے علاقے عبدالحکیم دین پور روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 بچے، ایک خاتون اور ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ریسکیو کی مدد سے  لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں